\v 16 ۔ اور اُس کشتی میں ایک روشن دان بنا۔ اوپر سے لے کر ایک ہاتھ میں اُسے تمام کر۔ اور کشتی کی ایک طرف دروازہ بنا اور نیچے کی منزل اور اُس میں تین منزلیں بنا۔ پہلی دُوسری اور تیسری ۔ \v 17 ۔اور دیکھ ۔میَں زمین پر بڑے طوُفان کا پانی لاؤں گا کہ ہر ایک جسم کو جس میں زِندگی کا دَم ہے ،آسمان کے نیچے سے ہلاک کرُوں ۔ اور سب چیزیں جو زمین پر ہیں فنا ہوں گی ۔