ur_exo_text_ulb/26/31.txt

1 line
689 B
Plaintext

\v 31 ۔اَور ایک پردہ آسمانی اور ارغوانی اور قرمزی رنگ کا بارِیک کتَے ہُوئے کتَان سے بنا جس میں کرُوبیوں کی صُورتیں مہارت سے بنی ہُوئی ہوں۔ \v 32 ۔اور اُسے کیکر کے چار ستُونوں پر جو سونے سے مڑھے ہُوئے ہوں لٹکا۔ اُن کے سر سونے کے اور پائے چاندی کے ہوں۔ \v 33 ۔اَور پردے کو چھّلوں سے لٹکا۔اَور پردے کے اندر کی طرف صندُوق شہادت رکھ۔پس یہ پردہ تمہارے لئے پاک مقام کو پاک ترین مقام سے الگ کرے گا۔