ur_exo_text_ulb/34/29.txt

1 line
828 B
Plaintext
Raw Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

\v 29 ۔اَور ایسا ہُؤا۔ کہ جب موسیٰ کوہِ سیِنا سے نیچے اُترا اور شہادت کی لوحیں پہاڑ سے اُترتے وقت موسیٰ کے ہاتھ میں تھیں۔ تو موسیٰ نہیں جانتا تھا۔ کہ خُداوند کے ساتھ باتیں کرتے ہُوئے اُس کا چہرہ چمکدار ہو گیا ہے۔ \v 30 ۔ اَور ہارون اور سب بنی اِسرائیل نے موسیٰ کی طرف نِگاہ کی ۔ اور دیکھو اُس کے چہرہ کی جِلد چمکتی تھی ۔ تب وہ اُس کے نزدِیک آنے سے ڈرے۔ \v 31 ۔تب موسیٰ نے اُنہیں بُلایا۔ تو ہارون اور جماعت کے سب سردار اُس کے پاس واپس آئے۔ تب موسیٰ اُن سے باتیں کرنے لگا۔