ur_exo_text_ulb/16/01.txt

1 line
917 B
Plaintext
Raw Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

\c 16 \v 1 مَن اور بٹیرے پھر وہ ایلیِم سے روانہ ہُوئے اور ملکِ مصر سے نکلنے کے بعد دُوسرے مہینہ کے پندرھویں دِن بنی اِسرائیل کی ساری جماعت صیِن کے بیِابان میں آئی ۔جو ایلِیم اور سیناؔ کے درمیان ہے۔ \v 2 ۔اور بنی اِسرائیل کی کل جماعت بیِابان میں موُسیٰ اور ہارون پر کُڑکُڑائی۔ \v 3 ۔اَور بنی اِسرائیل نے اُن سے کہا ۔ کاش کہ ہم خُداوند کے ہاتھ سے ملک ِمصرؔ میں مارے جاتے جہاں کہ ہم گوشت کی ہانڈیوں کے پاس بیٹھتے اَور روٹی سیر ہو کر کھاتے تھے ۔ تم ہمیں اِس بیِابان میں نکال لائے ہو تاکہ اِس سارے مجمع کو بھوک سے ہلاک کرو ۔