ur_exo_text_ulb/14/19.txt

1 line
664 B
Plaintext

\v 19 ۔اَور خُداوند کا فرشتہ جو اِسرائیل کے لشکر کے آگے آگے چلتا تھا۔ وہاں سے ہٹ کے اُن کے پیچھے آگیا۔ اَور بادل کا ستُون بھی اُن کے آگے سے ہٹااور اُن کے پیچھے آکر ٹھہر گیا۔ \v 20 ۔اور وہ مصریوں کے لشکر اور اِسرائیل کے لشکر کے درمیان آیا۔ اَور وہ مصریوں کے لئے سیاہ بادل تھا۔ پر بنی اِسرائیل کے لئے رات کو روشنی دیتا تھا۔ چُنانچہ وہ رات بھر ایک دُوسرے کے نزدیک نہ آسکے۔