\v 7 ۔ تب موُسیٰ نے آکر لوگوں کے بُزرگوں کو بُلایا ۔ اَور سب باتیں جو خُداوند نے اُسے فرمائی تھیں ۔ اُن سے بیان کیں۔ \v 8 8۔لوگوں نے مل کر جواب میں کہا ۔ کہ خُداوند نے سب کچھ جو فرمایا ہے ۔ و ہ سب ہم کریں گے۔ پس جب موسیٰ نے اُن کے جواب کی خبر خُداوندکو دِی ۔ \v 9 9۔ تو خُداوند نے موسیٰ سے کہا ۔دیکھ میَں تیرے پاس بادل کی تاریکی میں آؤں گا ۔ تاکہ لوگ مجھے تیرے ساتھ باتیں کرتے ہُوئے سُنیں اور ہمیشہ کے لئے تیرا اعتبار کریں ۔ اور موسیٰ نے لوگوں کی بات کی خُداوند کو خبر دِی۔