\v 17 ۔اور ستُونوں کے پائے پیِتل کے اور ستُونوں کی اَنکڑیاں اور اَلگنیاں چاندی کی اور اُن کے سرِے چاندی سے مڑھے ہُوئے ۔ اور صحن کے سب ستُون چاندی کی اَلگنیوں سے ملے تھے۔ \v 18 ۔اور صحن کے دروازے کا پردہ آسمانی رنگ اور ارغوانی رنگ اور قرمزی رنگ کے کپڑے اور باریک کتَی ہُوئی کتَان کا مُنقش تھا۔ اُس کا طُول بیس ہاتھ اور اُونچائی پانچ ہاتھ صحن کے پردوں کے ناپ کے مطُابِق تھی۔ \v 19 ۔اور اُس کے چار ستُون اور چار پائے پیِتل کے تھے ۔ اور اُن کی اَنکڑیا ں چاندی کی ، اور اُن کے سرِے اور اَلگنیاں چاندی سے مڑھی ہُوئی تھیں۔ \v 20 ۔اور مَسکن کی اور صحن کے گرِداگرِد کی سب سیخیں پیِتل کی تھیں۔