\c 27 \v 1 قُربان گاہ اَور تُو کیکر کی لکڑی کا مذبح بنا ۔ طوُل اُس کا پانچ ہاتھ اورعرض پانچ ۔ مذبح مرُبع ہو۔ اَور بُلندی اُس کی تین ہاتھ ہو۔ \v 2 ۔اَور اُس کے چاروں کونوں پر تُو اُس کے سیِنگ بنا۔ سیِنگ اُس سے نکلیں۔ اَور تُو اُسے پیِتل سے مڑھ ۔