\v 3 ۔ اَور موُسیٰ خُدا کے پاس چڑھا ۔ تو خُداوند نے پہاڑ پر سے اُسے بُلایا اور کہا۔ کہ تُو یعقُوب کے خاندان سے یُوں کہے گا۔ اَور بنی اِسرائیل سے یُوں بیان کرے گا۔ \v 4 ۔کہ تم نے دیکھا ۔ میَں نے مصریوں سے کیا کیِا؟ اَور عقاب کے پروں پر بِٹھا کر کیسا تمہیں اپنے پاس لے آیا۔ \v 5 ۔ اب اگر تم میرے حکموں کی فرمانبرداری کرو گے۔ اَور میرے عہد کو مانو گے ۔ تو سب قوموں میں سے تم خاص کر تم میرے ہوگےحالانکہ سب زمین میری ہے ۔ \v 6 ۔اور تم میرے لئے کاہنوں کی ایک مملکت اور ایک مقُدس قوم ہوگے ۔ یہ وہ باتیں ہیں جو تُوبنی اِسرائیل سے کہے گا۔