\v 14 ۔اَور جب کل کو تیرا بیٹا تجھ سے پوُچھے کہ اِس سے کیا مرُاد ہے ؟ تو کہنا ۔ کہ خُداوند اپنے قوی ہاتھ سے ہمیں مصر کی جائے غُلامی سے نِکال لایا۔ \v 15 ۔اور جب فرعُون سخت ہوگیااَور ہمیں جانے نہ دیتا تھا۔ تو خُداوند نے ملک ِمصر میں آدمیوں اور چوپائیوں کے سارے پہلوٹھے مارے۔ اِس لئے چوپائیوں کے نرَوں میں سب جو رِحم کھولتے ہیں ۔ میَں خُداوند کے لئے ذبح کرتا ہُوں۔اور اپنے فرزندوں میں سب پہلوٹھوں کا فدِیہ دیتا ہُوں۔ \v 16 ۔سو یہ تیر ے ہاتھ پر نِشان اور تیری آنکھوں کے سامنے یادگار ہوگی کہ خُداوند نے اپنے قوی ہاتھ سے ہمیں مصر سے باہر نِکالا۔