\v 24 ۔اَور راہ میں ایک منزل پر یُوں ہُوا ۔ کہ خُداوند اُسے مِلا۔ اور چاہا کہ اُسے ہلاک کرے۔ \v 25 ۔ تب صفورؔہ نے فوراً ایک تیز پتّھر اُٹھایا اور اپنے بیٹے کی چمڑی کاٹی۔ اور اُس کے پاؤں کو چُھو کر کہا ۔ تُو میرا ’’خون کا دُلہاہے‘‘ \v 26 ۔اَور جب اُس نے کہا ۔کہ ختنہ کے سبب سے تُو میرا خُون کا دُلہا ہے۔ تب خُدا نے اُسے چھوڑ دِیا۔