\v 6 ۔ اور یُوسف اور اُس کے سب بھائی اَور سارے لوگ اُس کی پُشت کے مر گئے۔ \v 7 ۔ لیکن اِسرئیل ؔ کی اولاد برومند ہُوئی اَور بُہت بڑھی اور نہایت زور آور ہوُئی اور ملک اُن سے بھر گیا۔