ur_lev_text_ulb/05/17.txt

1 line
704 B
Plaintext

\v 17 اوراگر کوئی انسان خطا کرے۔ اور ایسی بات کرے۔ جس کا کرنا خداوند نے منع کیا ہے۔ اور نہ جانا۔ تو وہ خطا کا مجُرم ہے اور گناہ اُس کے سر پر ہوگا۔ \v 18 وہ کاہن کے پاس گلےّ میں سے ایک بے عیب مینڈھا گناہ کی مقدار کی ٹھہری ٹھہرائی قیمت کا لائے۔ اَور کاہن اُس کی سہو کے لئے جو اُس نے کی اَور اُسے نہ جانا۔ کَفارہ دے۔ تو اُسے بخشا جائے گا۔ \v 19 یہ خطا کے لئے ہے اِس لئے کہ وہ خداوند کا گنہگار ٹھہرا ہُوا ہے۔