ur_lev_text_ulb/08/31.txt

1 line
776 B
Plaintext

\v 31 اور موسیٰ نے ہارون اور اُس کے بیٹوں سے کہا۔ کہ خیَمہ اجتماع کے دروازہ کے پاس یہ گوشت پکاؤ۔ اور اُسے وہیں تقدِیس کی ہوئی روٹی کے ساتھ جو چنگیر میں ہے کھائو۔ جیسے خداوند نے مجھے حکم دے کر کہا۔ کہ ہارون اوراُس کے بیٹے اُسے کھائیں۔ \v 32 اور جو کچھ گوشت اور روٹی سے بچ رہے۔ اُسے آگ میں جلاؤ۔ \v 33 اور خیمہ اجتماع کے دروازہ کے نزدیک سے سات دن باہر نہ جاؤ۔ جب تک کہ تمہاری تقدیس کے دن پورے نہ ہوں کیونکہ سات دن میں تمہاری تقدیس تمام ہو گی۔