ur_lev_text_ulb/10/16.txt

1 line
767 B
Plaintext

\v 16 اور موسیٰ نے خطا کے بکرے کی دریافت کی۔ تو معلوم ہوا کہ وہ جلایا گیا تھا۔ تب وہ الیعزر اور اِتمر ہارون کے بیٹوں سے جوباقی تھے ناراض ہوا اور کہا۔ \v 17 کہ تم نے خطا کی قربانی مقدس جگہ میں کیوں نہ کھائی وہ پاک چیزوں میں پاک ہے۔ اور خداوند نے تمہیں دی۔ تاکہ تم جماعت کے گناہ اُٹھا کر خداوند کے سامنے اُن کا کفارہ دو۔ \v 18 دیکھو اُس کا خون مقدِس میں داخل نہ کیا گیا۔ اور واجب تھا کہ تم اُسے مقدس جگہ میں کھاتے۔ جیسا میَں نے حکم دیا تھا۔