ur_lev_text_ulb/21/18.txt

1 line
782 B
Plaintext

\v 18 اور کوئی آدمی جس میں نقص ہو نزدیک نہ آئے۔ جیسے کہ اندھا یا لنگڑا یا چپٹی ناک والا یا جس کے اعضا میں کمی بیشی ہو۔ \v 19 اور وہ جس کا پاؤں یا ہاتھ ٹُوٹا ہوا ہو۔ \v 20 یا کبُڑا یا باؤنا اور وہ جس کی آنکھ میں سفیدی ہو اور داد والا اور کھجلی بھرا اور جس کے خُصیے کُچلے گئے ہوں۔ \v 21 ہارون کاہن کی نسل میں سے کوئی آدمی جس میں عیب ہو نزدیک نہ آئے کہ خداوند کے لئے آتشین قُربانیاں گُزرانے۔ وہ عیب دار ہے وہ خداوند کی غذا گزراننے کے لئے بھی نزدیک نہ آئے۔