ur_lev_text_ulb/02/11.txt

1 line
756 B
Plaintext

\v 11 کوئی نَذر کی قُربانی جو تم خداوند کے لئے لاؤ۔ خمیر سے نہ بنائی گئی ہو۔ کیونکہ خمیر اور شہد خداوند کی آتشین قُربانی کے لئے جلایا نہ جائے گا۔ \v 12 تم اُنہیں پہلے پھلوں کی قُربانی کے لئے لا سکتے ہو۔ پر وہ خوشبو کے لئے مذبح پر چڑھائی نہ جائیں۔ \v 13 اور تو اپنی نذر کی قُربانیوں کو نمک سے نمکین کرے گا۔ اور تو اپنی نذر کی قُربانی کو نمک سے جو تیرے خدا کا عہد ہے۔ خالی نہ رہنے دے گا۔ اپنی سب قُربانیوں کے ساتھ تو نمک بھی چڑھائے گا۔