ur_lev_text_ulb/23/12.txt

1 line
791 B
Plaintext

\v 12 اور پولے کے ہلانے کے روز تم ایک برہ بے عیب یک سالہ خداوند کے لئے سوختنی قُربانی گزرانو۔ \v 13 اور اس کے ساتھ نذر کی قُربانی تیل میں ملے ہوئے ایفہ کے دو دسویں حصے میدہ کی ہو یہ خُداوند کےلئے عمدہ خوشبو کے طور پر آتشین قُربانی ہو۔ اور اُس کا تپاون چوتھا حصّہ ہین کا مے ہو۔ \v 14 اور اُس دن تک کہ تم اپنے خُدا کے لئے قُربانی لاؤ۔ روٹی اور بھونی ہوئی بالیں اور کُوٹے ہوئے دانے بالکل نہ کھاؤ۔ تمہارے سب مسکنوں میں تمہاری پُشتوں کے لئے یہ ابدی فرض ہے۔