ur_lev_text_ulb/22/01.txt

1 line
892 B
Plaintext

\c 22 \v 1 پاک چیزیں کون کھائے اور خُداوند نے موسیٰ سے کلام کر کے فرمایا۔ \v 2 کہ ہارون اور اُس کے بیٹوں سے کہنا۔ کہ وہ بنی اِسرائیل کی مقدس کی ہوئی چیزوں کی بابت خبردار رہیں۔ اور میرے قدوس نام کو اُن چیزوں میں سے جو میرے لئے مقدس کرتے ہیں بے حُرمت نہ کریں۔ میَں خداوند ہوں۔ \v 3 تُو اُن سے کہنا ۔کہ تمہاری نسل میں سے تمہاری پُشتوں کے دوران میں اگر کوئی مرد ناپاکی کی حالت میں اُن پاک چیزوں کے نزدیک جائے۔ جنہیں بنی اِسرائیل خداوند کے لئے مقدس کرتے ہیں۔ تو وہ انسان میرے حضُور سے کاٹا جائے۔ مَیں خداوند ہوں۔