ur_lev_text_ulb/21/04.txt

1 line
551 B
Plaintext

\v 4 مالک اپنے لوگوں میں اپنے آپ کو ناپاک نہ کرے کہ آلودہ ہو۔ \v 5 وہ اپنے سروں کے بال اور اپنی داڑھیوں کے کونے نہ مونڈیں اور اپنے بدنوں پر چیر نہ لگائیں۔ \v 6 اور وہ اپنے خدا کے لئے مقدس ہوں اور اُس کے نام کو داغ نہ لگائیں۔ کیونکہ وہ خداوند کے لئے آتشین قربانیاں جو اُن کے خدا کی غذا ہے گزرانتے ہیں۔ پس وہ پاک رہیں۔