ur_lev_text_ulb/20/24.txt

1 line
738 B
Plaintext

\v 24 اور تم سے مَیں نے کہا۔ کہ تم اُن کی سر زمین کے وارث ہو گے اور میَں اُسے تمہیں دوں گا کہ تم اُس کے وارث ہو۔ وہ سر زمین جس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے۔ میَں خُداوند تمہارا خدا ہوں۔ جس نے تمہیں قوموں میں سے جدا کیا ہے۔ \v 25 اِس لئے تم پاک اور ناپاک چوپایوں اور پاک اور ناپاک پروندوں میں تمیز کرو۔ اور تم چوپایوں اور پرندوں اور اُن سب سے جو زمین پر رینگتے ہیں۔ جنہیں میَں نے تمہیں ناپاک بتایا ہے۔ اپنے آپ کو پلید نہ کرو۔