ur_lev_text_ulb/20/10.txt

1 line
661 B
Plaintext

\v 10 اور جومرد دوسری عورت کے ساتھ جو اُس کے ہمسایہ کی ہو زِنا کرے۔ تو زِنا کرنے والا اور زِنا کرنے والی مار ڈالے جائیں۔ \v 11 اگر کوئی اپنے باپ کی بیوی سے ہم بستر ہو۔ اُس نے اپنے باپ کے بدن کو بے پردہ کیا تو وہ دونوں مار ڈالے جائیں۔ اُن کا خون اُن ہی پر ہو گا۔ \v 12 اگر کوئی اپنی بہو سے ہم بستر ہو تو دونوں مار ڈالے جائیں۔ کیونکہ اُنہوں نے اشد شرارت کی ہے اُن کا خون اُن پر ہو گا۔