ur_lev_text_ulb/13/50.txt

1 line
752 B
Plaintext

\v 50 اور کاہن اُس داغ کا ملاحظہ کرے اور جس پر وہ داغ ہے اُسے سات دن تک نظر بند رکھے۔ \v 51 پھر ساتویں دن اُس کا ملاحظہ کرے۔ اور اگر وہ داغ کپڑے میں پھیل گیا ہو تانے میں یا بانے میں یا چمڑے میں۔ خواہ کسی چیز میں جو چمڑے سے بنائی گئی ہو۔ تو یہ داغ خراب کوڑھ ہے اور وہ ناپاک ہے۔ \v 52 تو وہ اُس کپڑے کو اُونی ہو یا کتانی جس کے تانے یا بانے میں داغ ہے یا چمڑے کی چیز کو جس میں وہ داغ ہے جلا دے۔ کیونکہ یہ خراب کوڑھ ہے وہ آگ سے جلایا جائے۔