ur_lev_text_ulb/13/18.txt

1 line
559 B
Plaintext

\v 18 اوراگر کسی کے بدن کے چمڑے پرپھوڑاتھااوروہ اچھا ہوگیا۔ \v 19 اورپھوڑا کی جگہ میں سفید ابھری ہوئی جگہ یاچمکتاہوا داغ سرخی مائل ہوتو وہ کاہن کو دکھایاجائے۔ \v 20 پس اگر کاہن دیکھے کہ وہ جگہ چمڑے سے نیچی ہے ۔اور اس کے بال سفید ہوگئے ہیں ۔تو کاہن اسے ناپاک قرار دے ۔کیونکہ یہ کو ڑھ کی بلاہے ۔جو کہ پھوڑا میں پیدا ہوئی۔