ur_lev_text_ulb/11/20.txt

1 line
790 B
Plaintext

\v 20 اور تمام رینگنےوالے پَردار جاندار جو چار پاؤں پر چلتے ہیں تمہارے لئے ناپاک ہیں۔ \v 21 لیکن رینگنے والے پردار جانداروں میں سے جو چار پاؤں پر چلتے ہیں تم یہ کھاؤ جن کی ٹانگیں ہاتھوں سے زیادہ لمبی اور اُن سے وہ زمین پر کودتے ہیں۔ \v 22 جنہیں تم کھاؤ وہ یہ ہیں۔ ٹڈی اور اُس کی اقَسام سُلعام اور اُس کی اقسام اور جھینگر اور اُس کی اَقسام اور گھاس کا ٹڈا اور اُس کی اقسام۔ \v 23 مگر تمام پردار رینگنے والے جانور جن کے چار پاؤں ہیں تمہارے لئے ناپاک ہیں۔