ur_lev_text_ulb/11/05.txt

1 line
672 B
Plaintext

\v 5 اور سافان وہ جُگالی کرتا ہے۔ مگر اُس کے کھر چِرے ہوئے نہیں۔ وہ تمہارے لئے ناپاک ہے۔ \v 6 اور خرگوش جو جُگالی تو کرتا ہے مگر اُس کے کھرچِرے ہوئے نہیں۔ لہٰذا وہ تمہارے لئے ناپاک ہے۔ \v 7 اور سُور کہ اُس کے کھر چِرے ہوئے تو ہیں مگر وہ جُگالی نہیں کرتا۔ اِس لئے وہ تمہارے لئے ناپاک ہے۔ \v 8 تم اُن کے گوشت میں سے کچھ نہ کھاؤ اور اُن کی لاشوں کو نہ چھوؤ۔ کیونکہ وہ تمہارے لئے ناپاک ہیں۔