ur_lev_text_ulb/10/08.txt

1 line
647 B
Plaintext

\v 8 نشہ ممنوع اور خُداوند نے ہارون سے کلام کر کے فرمایا۔ \v 9 کہ تُو اور تیرے بیٹے جس وقت حضُوری کے خیمہ میں جانے کو ہوں تو مَے یا کوئی نشہ آور چیز نہ پئیں۔ ورنہ تم ہلاک ہو گے۔ یہ تمہاری پُشتوں کے درمیان میں اَبدی فرض ہو گا۔ \v 10 اِسی طرح مخصوص اور غیر مخصوص اور پاک اور ناپاک میں تمیز کرو۔ \v 11 اور بنی اِسرائیل کو سب آئین سکھاؤ۔ جن کا خداوند نے موسیٰ کے ذریعہ حکم دیا۔