ur_lev_text_ulb/10/05.txt

1 line
900 B
Plaintext

\v 5 تب وہ آگے گئے۔ اور اُنہیں اُن کے کُرتوں میں اُٹھا کر موسیٰ کے حکم کے موافق خیَمہ گاہ سے باہر لے گئے۔ \v 6 اور موسیٰ نے ہارون اور اُس کے بیٹوں الیعزرؔ اور اِتمر سے کہا۔ اپنے سر ننگے نہ کرو اور اپنے کپڑےنہ پھاڑو۔ ورنہ تم مر جاؤ گے اور ساری جماعت پر خداوند کا غضب نازل ہو گا۔ پر تمہارے بھائی اِسرائیل کا سب گھرانہ جلے ہوؤں پر جنہیں خداوند نے جلایا روئیں۔ \v 7 مگر تم خیمہ اجتماع کے دروازہ کے پاس سے باہر نہ جاؤ۔ ورنہ تم ہلاک ہو گے۔ اس لئے کہ خداوند کے مَسح کا تیل تم پر ہے۔ سو جیسا موسیٰ نے کہا۔ اُنہوں نے کیا۔