ur_lev_text_ulb/09/22.txt

1 line
802 B
Plaintext

\v 22 تب ہارون نے اپنے ہاتھ لوگوں کو اُٹھائے اور اُنہیں برکت دی۔ اور خطا کی قُربانی اور سوختنی قُربانی اور سلامتی کی قُربانی گزراننے کے بعد وہ نیچے اُتر آیا۔ \v 23 اور موسیٰ اور ہارون حضوری کے خیمہ میں داخل ہوئے۔ پھر باہر نکلے اور لوگوں کو برکت دی۔ تب تمام لوگوں پر خداوند کا جلال ظاہر ہوا۔ \v 24 اور خداوند کے حضور سے آگ نکلی۔ اور سوختنی قُربانی اور چربی کو جو مذبح پر تھی کھا گئی۔ اور سب لوگوں نے دیکھا۔ اور للکار کر خداوند کی حمد کی اور مُنہ کے بَل گرے۔