ur_lev_text_ulb/08/22.txt

1 line
888 B
Plaintext

\v 22 تب وہ دوسرے مینڈھے یعنی کاہنوں کی تقدیس کے مینڈھے کو نزدیک لایا۔ اور ہارون اور اُس کے بیٹوں نے اپنے ہاتھ اُس کے سر پر رکھے۔ \v 23 اور موسیٰ نے اُسے ذبح کیا۔ اور خون میں سے کچھ لیا۔ اور ہارون کے دہنے کان کی نوک پر اور اُس کے دہنے ہاتھ کے انگوٹھے پر اور دہنے پائوں کے انگوٹھے پر لگایا۔ \v 24 تب وہ ہارون کے بیٹوں کو آگے لایا۔ اور خون میں سے کچھ اُن کے دہنے کانوں کی نوک پر اور اُن کے دہنے ہاتھوں کے انگوٹھوں پر اور اُن کے دہنے پاؤں کے انگوٹھوں پر لگایا۔ اور موسیٰ نے باقی ماندہ خون مذبح پر سب طرف چھڑکا۔