ur_lev_text_ulb/02/01.txt

1 line
852 B
Plaintext

\c 2 \v 1 اناج کے نذرانے اگر کوئی شخص نَذر کی قُربانی خداوند کے لئے لائے تو اُس کی قُربانی میدہ کی ہو۔ تو اُس پر وہ تیل ڈالے اور اُس کے اُوپر لوبان رکھے۔ \v 2 اور اُسے ہارُون کے بیٹوں کے پاس جو کاہن ہیں لائے۔ تو اُن میں سے ایک میدہ اور تیل میں سے مع سب لوُبان کے مُٹھی بھر لے۔ اور اُس کی یادگار کے لئے مذبح پر جلائے۔ کہ خوشبودار آتشین قُربانی خداوند کے لئے ہو۔ \v 3 اور جو نذر میں سے باقی رہے۔ وہ ہارون اور اُس کے بیٹوں کا ہوگا۔ کیونکہ یہ خداوند کی آتشین قُربانیوں کا پاک ترین حصہ ہے۔