ur_jol_text_ulb/03/01.txt

1 line
841 B
Plaintext

\c 3 \v 1 عدالتِ اقوام کیونکہ دیکھ۔ اُنہی ایّام میں اَور اُسی وقت جب مَیں یہُوداہ اَور یرُوشلیِؔم کے اِسیروں کو واپس لاؤں گا۔ \v 2 تو میں سب قوموں کو جمع کرُوں گا اَور اُنہیں وادی یہُوسفط میں اُتار لاؤں گا اَور وہاں اُن کی عدالت کرُوں گا اِس لئے کہ اُنہوں نے میرے لوگوں اَور میری مِیرَاث اِسرؔائیل کو قوموں میں پراگندہ کر دِیا ہے اَور میرے مُلک کو بانٹ لِیا ہے۔ \v 3 ہاں میری اُمّت پر قُرعہ ڈالا ہے اَور کسبی کے بدلے لڑکا دیا ہے اَور مَے کے لئے لڑکی بیچی ہے تاکہ مَے خوری کریں۔