ur_jol_text_ulb/02/21.txt

1 line
802 B
Plaintext

\v 21 اَے زمین ہراساں نہ ہو۔ خُوش ہو اَور شادمانی کر کیونکہ خُداوند نے بڑے بڑے کام کیے ہیں۔ \v 22 اَے میدان کے حیوانو۔ ہراساں نہ ہو کیونکہ بِیابانی چراگاہیں سبز ہوتی ہیں اَور درخت اپنا پھَل لاتے ہیں اَور اِنجیر اَور اَنگُور اپنی پُوری پیداوار دیتے ہیں۔ \v 23 اَور تُم اَے صیوُن کے فرزندو۔خُوش ہو اَور خُداوند اپنے خُدا میں شادمانی کرو کیونکہ وہ تم کو پہلی برسات اعتدال سے بخشے گا۔ اور پہلے کی طرح پہلی اَور پچھلی بارش تُمہارے لئے بروقت بھیجا کرے گا۔