ur_jol_text_ulb/02/10.txt

1 line
586 B
Plaintext

\v 10 اُن کے سامنے زمین تھرتھراتی ہے۔اَور آسمان کانپتاہے۔سُورج اَور چاند تارِیک اَور سِتارے بے نُور ہو جاتے ہیں۔ \v 11 اَور خُداوند اپنے لشکر کے آگے اپنی آواز بُلند کرتا ہے کیونکہ اُس کا لشکر بے شُمار ہے اَور اُس کے حُکم کو انجام دینے والے زبردست ہیں۔یقیناً خُداوند کا دِن عظیم اَور نہایت ہَولناک ہے۔ کون اُس کی برداشت کر سکے گا؟