ur_jol_text_ulb/02/01.txt

1 line
652 B
Plaintext

\c 2 \v 1 دشمن کی یورش صیُؔون میں نرسِنگا پُھونکو۔میرے کوہِ مُقدّس پر للکارو۔ مُلک کے تمام باشِندے تھر تھرائیں کیونکہ خُداوند کا دِن قریب بلکہ دروازے پرہے۔ \v 2 سِیاہی اَور تارِیکی کا دِن۔ بادِل اَور کُہر کا دِن۔ جِس طرح فجرکی روشنی پہاڑوں پر پھیل جاتی ہے اِسی طرح ایک کثیِر اَور طاقتور قوم آتی ہے جس کی مانند نہ کبھی ہُوئی ہے نہ آخر تک نسلوں کے ایّام میں کبھی ہو گی۔