ur_job_text_ulb/02/09.txt

1 line
528 B
Plaintext

\v 9 تب اُس کی بیوی نے اُس سے کہا کہ کیا ابھی تک تُو اپنی دینداری لئے جاتا ہے؟ خُدا کے خلاف کُفر کہہ اَور مَر جا۔ \v 10 لیکن اُس نے اُسے کہا تیری بات بیوقُوف عورتوں کی سی بات ہے۔ اگر ہم نے خُدا کے ہاتھ سےا چھیّ چیزیں لی ہَیں تو بُری کیوں نہ لیں؟ اِن سب باتوں میں اَیُّوبؔ نے اپنے لبوں سے گُناہ نہ کِیا۔