ur_job_text_ulb/42/07.txt

1 line
1.4 KiB
Plaintext
Raw Permalink Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

\v 7 اَیُّوبؔ کی خوشحالی اَور ایسا ہُؤا ۔ کہ جب خُداوند یہ باتیں اَیُّوبؔ سے کہہ چُکا۔ تو خُداوند نے اِلیفز تیمانی کو فرمایا۔ کہ میرا غُصّہ تُجھ پر اور تیرے دونوں رفیقوں پر بھڑکا ہے۔ کیونکہ تُم نے میرے بندے اَیُّوبؔ کی طرح میرے حَق میں دُرست باتیں نہیں کہیں۔ \v 8 اَور اَب تُم اپنے لئے سات بَیل اَور سات مینڈھے لو۔ اَور میرے بندے اَیُّوبؔ کے پاس جاؤ۔ اَور اپنے لئے سوختنی قُربانی چڑھاؤ۔ اَور میرا بند ہ اَیُّوبؔ تُمہارے لئے دُعا کرے گا۔ مَیں اُس کے چہرے کوقبول کرُوں گا۔ تاکہ مَیں تُمہاری حماقت کے مُطابِق تُم سے سلوُک نہ کرُوں۔ کیونکہ تُم نے میرے بندے اَیُّوبؔ کی طرح میرے حق میں درُست باتیں نہ کہیں۔ \v 9 تب اِلیفزؔ تیمانی اَور بِلددؔسوخی اَور ضوفر نعماتی گئے۔ اَور جیسا خُداوند نے اُنہیں فرمایا تھا اُنہوں نے ویسا ہی کیا۔ اَور خُداوند نے اَیُّوبؔ کے چہرے کو قبُول کِیا۔