ur_job_text_ulb/35/06.txt

1 line
540 B
Plaintext

\v 6 اگر تُو گُناہ کرے تو خُدا کا کیا بگاڑ سکتا ہے۔ اَور اگر تُو زیادہ گُناہ کرتا جائے۔ تو اُس کا کیا کرے گا؟ \v 7 اَور اگر تُو نیکی کرتا ہے تو اُس پر کیا اِحسان کرتا ہے۔ اَور وہ تیرے ہاتھ سے کیا لیتا ہے؟۔ \v 8 تیری شرارت تیرے جیسے اِنسان ہی کو نُقصان پُہنچاتی ہے۔ اَور تیری صداقت سے آدم زاد ہی کو نفع ہوتا ہے۔