ur_job_text_ulb/29/11.txt

1 line
532 B
Plaintext

\v 11 جب کان سُن لیتا تو مُجھے مُبارک کہتا تھا۔ اَور جب آنکھ دیکھتی تو میری گواہی دیتی تھی۔ \v 12 کیونکہ مَیں فریاد کرنے والے مِسکین کو چھُڑاتا تھا اَور یِتیم کو بھی جس کا کوئی مدد گار نہیں ہوتا تھا۔ \v 13 ہلاک ہونے والا مُجھے دُعا دیتا تھا۔ اَور بیوہ کے دِل کو مَیں ایسا خوش کرتا تھا کہ وہ گانے لگتی تھی۔