ur_job_text_ulb/21/31.txt

1 line
539 B
Plaintext

\v 31 کون اُس کے مُنہ پر اُس کی راہ کو اِلزام دے گا؟ اَور جو کُچھ اُس نے کِیا ہے اُس کا بدلہ کون اُسے دے گا؟ \v 32 یقیناً وہ قبر میں پہُنچایا جاتا ہے اَور اُس کے مقبرے پر چوکیداری کی جاتی ہے۔ \v 33 وادی کی مٹی کے ڈھیلے اُسے نرم لگتے ہَیں۔ تمام لوگ اُس کے پیچھے چلے جائیں گے جیسے اُس سے پہلے بے شُمار لوگ چلے گئے۔