ur_job_text_ulb/07/01.txt

1 line
509 B
Plaintext

\c 7 \v 1 کیا زمین پر اِنسان کی زِندگی جنگی خدمت نہیں؟ کیا اُس کے دِن مزدُور کے دِنوں کی مانند نہیں؟ \v 2 غُلام کی طرح جو سایہ کا مشُتاق ہوتا ہے۔ یا مزدُور کی طرح جو اُجرت کا مُنتظر ہوتا ہے۔ \v 3 ایسے ہی دُکھ کے مہینے میرے لئے مخصُوص کئے گئے ہیں۔ اَور تکلیف کی راتیں میرے لئے مُقرّر ہُوئی ہیں۔