ur_job_text_ulb/06/04.txt

1 line
516 B
Plaintext

\v 4 کیونکہ قادرِ مُطلِق کے تیِر میرے اندر ہَیں میری رُوح اُن کا زہر پِیتی ہے۔ اَور خُدا کی دہشتیں میرے خلاف صف باندھتی ہَیں۔ \v 5 کیا گورخر رینگتا ہے۔ جب اُس کے سامنے گھاس ہو۔ یا بَیل ڈکارتا ہے جب اُس کے آگے چارا ہو۔ \v 6 کیا پھیِکی چیز بغیر نمک کے کھائی جاتی ہے؟ کیا انڈے کی سفیدی میں مَزہ ہے؟