ur_job_text_ulb/05/17.txt

1 line
499 B
Plaintext

\v 17 ۔دیکھو مُبارَک ہے وہ آدمی جِسے خُدا تنبہیہ کرتا ہے۔ پس قادرِ مُطلق کی تادِیب کی حقارت نہ کر۔ \v 18 کیونکہ وہ زخم لگاتا ہے۔ اَور پٹّی باندھتا ہے۔ وہ مارتا ہے اَور اُس کے ہاتھ شِفا بخشتے ہَیں۔ \v 19 وہ چھ مُصِبیتوں سے تُجھے چُھڑائے گا۔ اَور ساتویں میں کوئی بَدی تُجھے نہ چُھوئے گی۔