ur_job_text_ulb/01/04.txt

1 line
856 B
Plaintext

\v 4 اَور اُس کے بیٹے اپنے اپنے دِن میں اپنے گھروں میں ضِیافت کِیا کرتے تھے اَور اپنی تینوں بہنوں کو بُلوا بھیجتے تھے تاکہ اُن کے ساتھ کھائیں اَور پئیں۔ \v 5 اَور جب اُن کی ضِیافت کے دن پورے ہو جاتے تھے تو اَیُّوبؔ اُنہیں بُلوا بھیجتا اَور اُنہیں پاک کرتا۔ اَور صُبح کو اُٹھ کر اُن سب کے شُمار کے مُطابِق سوختنی قُربانیاں گُزرانتا تھا۔ کیونکہ اَیُّوبؔ کہتا تھا کہ شاید میرے بچّوں نے کُچھ گُناہ کِیا ہو اَور اپنے دِل میں خُدا پر کُفر بَکا ہو۔ اَیُّوبؔ ہمیشہ ایسا ہی کِیا کرتا تھا۔