ur_job_text_ulb/01/01.txt

1 line
667 B
Plaintext

\c 1 \v 1 ایوب کی راستی عوؔض کی سرزمین میں اَیُّوبؔ نامی ایک شخص تھا۔ اَور یہ شخص کامل اور راستباز اَور خُدا سے ڈرتا اَور بَدی سے دور رہتا تھا۔ \v 2 اُس کی ہاں سات بیٹے اَور تین بیٹیاں پیدا ہُوئیں۔ \v 3 اَور وہ سات ہزار بھیڑوں اور تین ہزار اُونٹوں اَور پانچ سَو جوڑے بَیلوں اَور پانچ سَو گدھیوں کا مالِک تھا۔ اَور اُس کے بُہت سے نوکر تھے۔ اَوہ وہ اہلِ مشرق میں سب سے بڑا آدمی تھا۔