ur_ecc_text_ulb/08/14.txt

1 line
862 B
Plaintext

\v 14 ایک اَور خام خیالی جو زمین پر کی جاتی ہَے کہ راستکاروں پر وہ واقع ہوتا ہَے جو شریروں کے کام کے لائق ہَے اَور شریروں پر وہ واقع ہوتا ہَے جو راست کاروں کے کام کے لائق ہَے تو مَیں نے کہا کہ یہ بھی ایک اَور خام خیالی ہَے۔ \v 15 لہذا میں خُوشی کی سفارش کرتا ہُوں۔ کیونکہ سُورج کے نیچے اِنسان کے اختیار میں اِس سے کُچھ بہتر نہیں کہ وہ کھائے اَور پیئے اَور خُوشی کرے کیونکہ اُس کی محنت کے دوران اُس کی زِندگی کے اُن دِنوں میں جو سُورج کے نیچے خُدا اُسے عطا کرتا ہَے یہی اُس کے ساتھ رہے گا۔