ur_ecc_text_ulb/07/23.txt

1 line
675 B
Plaintext

\v 23 حکمت کی تلاش میں مایوسی یہ سب کُچھ مَیں نے حِکمَت سے آزمایا۔ مَیں نے کہا مَیں دانِش ور ہُوں گا لیکن حِکمَت مُجھ سے دُور چلی گئی۔ \v 24 سب کُچھ گہرا اَور نہایت دور ہَے۔ اُسے کون دریافت کرے گا۔؟ \v 25 تب مَیں نے اپنے دِل سے توجّہ کی تاکہ جانُوں اَور دریافت کرُوں اَور حِکمَت اَور عقل کی تلاش کرُوں اَور جاہلوں کی شرارت اَور احمقوں کی دیوانگی کو سمجھوں۔ِ