ur_psa_text_ulb/142/03.txt

8 lines
702 B
Plaintext

\v 3 ۔جب میری جان میرے باطِن میں پریشان ہوتی ہَے۔
تو تُو میری راہ سے واقِف ہوتا ہَے۔
جس راہ سے مَیں جاتا ہُوں۔
وہاں میرے لئے ایک پھندا چُھپایا گیا ہَے۔ \v 4 ۔مَیں اپنی دہنی جانِب نِگاہ کر کے دیکھتا ہُوں۔
پر کوئی نہیں جو میری مدد کرے۔
میرے لئے کوئی جائے پناہ نہیں رہی۔
کوئی نہیں جو میری زِندگی کا خیال کرے۔ \v 5 ۔اَے خُداوند مَیں تُجھ ہی سے فریاد کرتا ہُوں۔
مَیں کہتا ہُوں کہ تُو میری جائے پناہ ہَے۔