ur_psa_text_ulb/139/15.txt

5 lines
538 B
Plaintext

\v 15 ۔میری ماہیّت تُجھ سے چُھپی نہ رہی۔
جب کہ مَیں پوشیِدگی میں بنایا جا رہا تھا۔
اَور جب زمین کی تہہ میں مُجھے ترکیب دِیا جا رہا تھا۔ \v 16 ۔تیری آنکھوں نے میرے بے ترتیب مادّے دیکھے ہَیں۔
وہ سب تیری کِتاب میں قلم بند ہَیں۔
اَور اِن میں سے کِسی ایک کے بھی وجُود میں آنے سے پہلے ہی میرے ایّام مُقرّر ہُوئے۔