\v 24 ۔ اَے خُداوند اپنی صداقت سے میرا انصاف کر۔ ایسا نہ ہو ۔اَے میرے خُدا ۔ کہ وہ مُجھ پر خُوش ہوں۔ \v 25 ۔ ایسا نہ ہو کہ وہ اپنے دِل میں سمجھیں کہ " واہ یہ ہماری مرضی تھی۔ اَور نہ کہیں کہ " ہم اُسے نِگل گئے ہَیں۔ \v 26 ۔ جو میری شامت سے خُوش ہوتے ہَیں۔ وہ شرمندہ اَور سب کے سب پریشان ہوں۔ جو میرے مقابلے میں تکبُّر کرتے ہَیں۔ وہ رُسوائی اَور فضیحت سے شرمندگی ہوں۔